ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کے امدادی و ریسکیو ادارے میں پیر کے روز 100 جدید ڈرونز شامل کر دیے گئے۔
ان ڈرونز کی شمولیت سے قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے میں مدد ملے گی۔ حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈرونز متاثرہ علاقوں کی نگرانی، امدادی سامان کی فراہمی اور ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ کا تبصرہ